کووند اورمودی نے فضائیہ کے 87 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی

   

نئی دہلی، 8اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو ہندوستانی فضائیہ کے 87 ویں یوم تاسیس پر اس کے بہادر جوانوں کو مبارکباد دی اور فضائیہ کے جرات اور عزم کے تئیں تشکر کا ظہار کیا ۔مسٹر کووند نے ٹویٹ کیا‘‘ایئر فورس ڈے پر، ہم اپنے فضائیہ کے بہادروں ، سبکدوش افسروں اور ہندوستانی ایئر فورسز کے کنبوں کا احترام کرتے ہیں ۔جرأت اور عزم کے ساتھ ہماری فضائی حدود کو محفوظ رکھنے والے ہمارے بہادر فضائی فوجیوں کی بہادری ہندوستان کے لئے باعث فخر ہے ’’ ۔مسٹر مودی نے فضائیہ کے اعزاز میں ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’آج فضائیہ کے یوم تاسیس پر، ملک ہمارے فضائیہ کے بہادروں اور ان کے کنبوں کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ بہت ہی لگن اور بہادری کے ساتھ ہندوستان کی مسلسل خدمت کر رہی ہے ‘‘۔