کووند نے 1971 کی جنگ کے شہداء کو یاد کیا

   

نئی دہلی : صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے 1971 کی جنگ میں شہید ہوئے ہندوستانی فوجیوں کی بہادری کو یاد کرتے ہوئے آج کہا کہ ملک ہمیشہ ان کا ممنون احسان رہے گا۔ کووند نے کہا ‘‘وجے دیوس پر آئیں ، اپنے جوانوں کی ہمت و جرأ ت کو یاد کریں ، جنہوں نے ہماری خودمختاری اور انسانی وقار کے تحفظ کیلئے ملک کے پختہ عزم کی توثیق کی ’’۔ انہوں نے 1971 کی جنگ میں غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ ملک ہمیشہ ان کا ممنون احسان رہے گا ‘‘ ۔