کووند کی دو روزہ دورہ پر مہاراشٹر آمد

   

چھترپتی سنبھاجی نگر: سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ہفتہ کی صبح دو روزہ دورے کیلئے مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر کے چکل تھانہ ہوائی اڈے پر پہنچے ۔ ڈویژنل کمشنر مدھوکرراجے ارداد اور کلکٹر آستک کمار پانڈے نے کووند کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ اتھارٹی کے افسران اور ملازمین بھی موجود تھے ۔ سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند آج شام بی اے ایم یوکے آڈیٹوریم میں وائس چانسلر ڈاکٹر پرمود ییولے کی صدارت میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی (بی اے ایم یو) کے داخلی دروازے کا افتتاح کریں گے اور پدم ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو بھی اعزازسے نوازیں گے ۔