کووند ۔ صدرآئس لینڈ بات چیت، معاہدے

   

Ferty9 Clinic

ریکیاوک (آئس لینڈ) ۔ 11 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے منگل کے روز آئس لینڈ حکومت سے ہندوستان کے اہم مسائل کو تشویشناک سمجھنے کیلئے اظہار تشکر کیا جبکہ صدر جمہوریہ نے آئس لینڈ کے صدر سے دونوں ممالک کے معاشی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے موضوع پر بات چیت کی ۔ آئس لینڈ کے صدر گونی چوہانیسن سے بات چیت کے بعد میڈیا کے لئے جاری کئے گئے بیان میں مسٹر کووند نے بتایا کہ دونوں ممالک نے اپنی عالمی شراکت داری پر نظر ڈالتے ہوئے اس کو مزید فعال بنانے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ بات چیت کے بعد ہندوستان اور آئس لینڈ نے سمکیاتی تعاون ، ثقافتی تعاون اور سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ برداروں کے لئے ویزا سے استثنیٰ پر معاہدوں اور یادداشت مفاہمت پر دستحط کئے۔