کووند،نائیڈو،مودی نے دسہرے کی مبارکباد دی

   

نئی دہلی،8اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند ،نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کو ملک کے عوام کو دشہرے اور وجے دشمی کی مبارکباد دی اور ان کے سکھ اور خوشحالی کی دعا کی ۔صدرجمہوریہ نے لوگوں کو دشہرے کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا،‘‘دشہرے کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد اور دعائیں۔یہ تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کا تہوار ہے ۔اس تہوار کے ذریعہ سے ہمیں زندگی میں ایمانداری اور سچائی کے راستے پر چلنے کی تحریک ملتی ہے ۔میری دعا ہے کہ یہ تہوار ملک کے لوگوں کیلئے خوشیاں اور خوشحالی لیکر آئے ۔’’نائب صدر نے دشہرے کی مبارکباد دیتے ہوئے کئی ٹویٹ کئے اور کہا،‘‘وجے دشمی کے موقع پر ملک کے عوام کو دل سے مبارکباددیتا ہوں۔یہ موقع ہمارے سناتن اقدارجیسے برائی پر سچائی کی جیت،خواتین کی ذہانت اور صلاحیت کا احترام ،جمہوریت ہم آہنگی،مساوات اور رواداری کے تئیں ہماری مشترکہ عقیدت کا تہوار ہے ۔آج کے اس موقع پر اپنے ان سناتن اقداروں کے تئیں پرعزم اور عہدبند ہوں۔’’مسٹر نائیڈو نے کہاکہ مریادا پروشوتم شری رام کا کردار انسانیت کیلئے ابدی ، آفاقی مثال پیش کرتا ہے ۔’’ان کی کہانی ملک اور طبقوں کی تنگ حدود سے اوپر ،دور دراز ممالک کی مختلف زبانوں میں مقبول ہے ۔