کووڈ رہنما ہدایات میں30 ستمبر تک توسیع

   

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے کووڈ وبا سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں جاری مہم کے تحت رہنما ہدایات اور کووڈ سے متعلق مناسب رویہ پر عمل کی مدت میں 30 ستمبر تک اضافہ کردیا ہے ۔مرکزی معتمد داخلہ اجے بھلہ نے آج ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز اور منتظمین کو الگ الگ خط لکھ کر کہا کہ کووڈ۔ 19 سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے ملک بھر میں پہلے سے ہی نافذ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے رہنما خطوط اور احتیاطی تدابیر اب 30 ستمبر تک نافذ رہیں گی۔ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے بھلہ نے کہا کہ قومی سطح پر وبا کی صورتحال مجموعی طور پر قابو میں ہے لیکن کچھ ریاستوں میں انفیکشن بڑھ رہا ہے ۔