کووڈ رہنماہدایات 30نومبر تک نافذ رہیں گے

   

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے کووڈ وبا سے نمٹنے کے لئے پورے ملک میں جاری مہم کے تحت کووڈ پروٹوکول سے متعلق رہنما ہدایات کی مدت میں 30نومبر تک توسیع کردی ہے ۔مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے جمعرات کو جاری ایک آرڈر میں کہاکہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005کے تحت حاصل حقوق کا استعمال کرتے ہوئے وزارت کے 28ستمبر کو جاری ہدایت کی مدت میں 30نومبر تک توسیع کی جارہی ہے۔