کووڈ صحت معاونین کا دھرنا 22ویں دن بھی جاری

   

جے پور : راجستھان میں پھر سے نوکری پر رکھنے کے مطالبہ کے ساتھ کووڈ صحت معاونین (سی ایچ اے ) کی ہڑتال، دارالحکومت جے پور میں 22ویں دن بھی جاری رہی، جب کہ ان کا ایک وفد کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سامنے اپنا مطالبہ پیش کرنے کے لیے د ہلی پہنچ گیا ہے ۔سی ایچ اے سنگھرش سمیتی کے مطابق، وہ یکم اپریل سے اپنے مطالبات کے لیے دھرنا دے رہے ہیں اور آج وزیر خوراک پرتاپ سنگھ کھاچریاواس کے سامنے بھی اپنا مطالبہ رکھا۔