کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 124.96کروڑ سے متجاوز

   

نئی دہلی : کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 80.35 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 124.96 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 80 لاکھ 35 ہزار 261 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 124 کروڑ 96 لاکھ 19 ہزار 515 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ19 کے 9765 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اس وقت ملک میں 99 ہزار 763 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.29 فیصد ہے ۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.98 فیصد ہے ۔