نئی دہلی : ملک بھر میں قومی کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 187.26 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح سات بجے تک 187کروڑ 26 لاکھ 26 ہزار 515 کووڈ ٹیکے دئے جا چکے ہیں۔وزارت نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 2451 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ان کے ساتھ ہی ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 14 ہزار 241 ہوگئی ہے ۔یہ متاثرہ معاملوں کا 0.03فیصد ہے ۔یومیہ انفیکشن کی شرح 0.55 فیصد ہوگئی ہے ۔وزارت نے بتایا کہ اسی مدت میں 1989 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ابھی تک کل چار کروڑ 25 لاکھ 16 ہزار 68 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یاب ہونے کی شرح 98.75فیصد ہے ۔ملک میں پچھلے 24 گھنٹے میں 4 لاکھ 48 ہزار 989 کووڈ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ملک میں کُل 83 کروڑ 38 لاکھ 25 ہزار 991 کووڈ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔