کووڈ کیسوں میں اضافہ

   

نئی دہلی :گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ وباکے 1573 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 981 ہو گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10981 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 1.30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 888 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.79 فیصد ہے ۔ اسی عرصے میں 120958 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11339 کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.65 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔