حیدرآباد :۔ ٹاسک فورس ویسٹ زون نے کووڈ 19 اینٹی وائرل ڈرگس ریمڈ سیور اور سپریمی انجکشن کی غیر مجاز خرید و فروخت میں ملوث ٹولی ٹولی کو بے نقاب کیا اور 7 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے انجکشن اور ادویات کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے مختلف مقامات پر دھاوا کیا ان 7 افراد میں میڈیکل اسٹور و ہاسپٹل سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں ۔ پولیس نے 20 سالہ عبید ، سمیر فارمیسی مہدی پٹنم 29 سالہ ماجد علی نیو امیج ڈرگ ہاوز علیجاہ کوٹلہ ، 36 سالہ عبدالعزیز اولیو ہاسپٹل او پی فارمیسی 26 سالہ بی راجو اسٹاف نرس اولیو ہاسپٹل 26 سالہ این سنیل اسٹاف نرس میڈی سٹی ہاسپٹل ایل بی نگر 27 سالہ ایم روی اسٹاف نرس اولیو ہاسپٹل کو گرفتار کرلیا ۔