٭ ہندوستان نے نیپال کو کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے 23 میٹرک ٹن ضروری ادویات بھیجی ہیں جن میں پیراسیٹامول کے 3.2 لاکھ خوراک اور ہائیڈراکسی کلوروکوئن کے 2.5 لاکھ خوراک شامل ہیں۔ نیپال وزیراعظم کے پی شرما اولی نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے اس فیاضانہ مدد کیلئے شکریہ ادا کیا۔
