کووڈ۔19 صرف ایک ہوّا ، برطانیہ کے دواخانہ کے باہر احتجاج

   

لندن : کووڈ۔19 کو صرف ایک ہوّا قرار دیتے ہوئے برطانیہ میں سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا ۔ لندن کے سینٹ تھامس ہاسپٹل کے باہر نشہ میں دھت اور ماسک کے بغیر لوگ جمع ہونے لگے ۔ یہ لوگ نعرے لگاتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کووڈ۔19 صرف ایک بکواس ہے ایسا کوئی وباء نہیں پائی جاتی ۔ لندن کے ایک ڈاکٹر نے ویڈیو وائرل کرتے ہوئے لکھا کہ نئے سال کے موقع پر اس کی ڈیوٹی رات دیر گئے مقرر کی گئی تھی جب میں دواخانہ سے باہر آیا تو دیکھا کہ لوگ کثیر تعداد میں جمع ہیں اور کووڈ۔19 کو بکواس قرار دیتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ آخر وہ لوگ اس وباء کو سنجیدگی سے کیوں نہیں لے رہے ہیں ۔ عوام نے اس وباء کو من گھڑت قرار دیا ۔