جنیوا ؍ نئی دہلی 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کووڈ۔19′ کے دنیا بھر میں 100 مختلف ٹیکوں کی تیاری پر کام چل رہا ہے جن میں سات کا انسانوں پر تجربہ شروع ہو چکا ہے ۔عالمی ادارہ صحت کی اعلی سائنس داں سومیا سوامی ناتھن نے پیر کوکووڈ۔19 پر باقاعدہ پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا قریب 100 مختلف ویکسین تیار کئے جا رہے ہیں جو پری کلنیکل ٹرائل کے مرحلے میں ہیں۔ ان میں سات ویکسینز کا انسانوں پر تجربہ چل رہا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان 100 ویکسینز میں سے کچھ کووڈ۔19 کیلئے محفوظ اور متاثر کن ثابت ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام ممالک کے مفاد میں ہیکہ وہ مل کر کام کریں کیونکہ ہمیں نہیں معلوم کہ کون سا ویکسین کامیاب ہوں گے۔