ممبئی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کوویڈ19 کے سبب انتقال کرجانے والے افراد کی میتوں کے احترام کو ملحوظِ خاطر رکھے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مہاراشٹرا نو نرمان سینا (ایم این ایس ) کی جانب سے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو اس جانب توجہ دلائی گئی ہے کہ ریاست میں کوویڈ19 بیماری کا شکار ہوکر مرنے والے افراد کی بے حرمتی کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں اس لیے ان پر روک لگائی جائے ۔منسے کی جانب سے پارٹی کی قائد شالنی ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ کو لکھے اپنے خط میں اس بات پر ناراضگی ظاہر کی ہے کہ اس بیماری کے سبب مرنے والے افراد کی لاشوں کے ساتھ بے حرمتی کے ایک سے زاید معاملے سامنے آچکے ہیں۔