کوویڈ :والدین سے محروم بچوں کو حکومت کی جانب سے امداد

   

وزیراعظم مودی کے ہاتھوں اسکیم کا افتتاح ، نظام آباد ضلع کلکٹر کا بیان

نظام آباد : کوویڈ 19 کے دوران والدین اور سرپرستوں سے محروم ہونے والے اطفال کی باز آبادکاری کیلئے مرکزی حکومت کے محکمہ اطفال کے ذریعہ پی ایم کیرس فار چلڈرنس اسکیم کا آج وزیراعظم نریندر مودی نے افتتاح کیا ۔ اس اسکیم کے تحت نظام آباد ضلع میں متاثرہ افراد کے اطفال کو ضلع کلکٹر این آئی سی آفس میں معاشی امداد حوالے کی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے بتایا کہ اطفال میں 10لڑکے اور 10لڑکیاں ہے ۔ کوویڈ 19 کے درمیان والدین سے محروم ہونے والے اطفال کو پی ایم کیر س پاس بک ، آیوش مان ہیلت انشورنس کارڈ کے تحت فائدہ پہنچایا جائیگااور ان اطفال کے کھاتوں میں 10لاکھ روپئے جمع کئے جائیں گے اور 23 سال کے بعد ان کو حوالے کیا جائیگا اور جب تک اس پر وصول ہونے والے سود ان کی تعلیم اور دیگر اخراجات پر فراہم کے جائیں گے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے ماں باپ سے محروم ہونے والے بچوں کے نقصان کی بھرپائی نہیں کی جاسکتی لیکن حکومت کی جانب سے ان کی امداد کرتے ہوئے پی ایم کیر فار چلڈرنس اسکیم کے ذریعہ ہر ماہ 4 ہزار روپئے معاشی امداد کی جائے گی جس سے ان کی تعلیمی اور دیگر اخراجات کی تکمیل کی جائے گی ۔ 18تا 23 سال تک تعلیمی اسٹائفنڈ بھی کیا جائیگا اور 23 سال کے بعد 10لاکھ روپئے فراہم کئے جائیں گے اور آیوش مان ہیلت کارڈ کے ذریعہ مفت میں طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ حکومت ماں باپ کی کمی کو پرُ نہیں کرسکتی لیکن ان کی امداد کرنے کیلئے ان کی مدد کی جارہی ہے کورونا کی وجہ سے جو نقصان ہوئے تھے اس کے نقصانات کو پورا کرتے ہوئے ان کی مدد کی جارہی ہے حکومت نے کورونا کا مقابلہ کرتے ہوئے مقابلہ کیا ہے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی دیگر ممالک بھی ستائش کی ہے اور آگے بھی مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ضلع محکمہ اطفال و خواتین جھانسی ، ڈی ایم اینڈ ایچ او سدرشن ، لیڈ بینک منیجر و دیگر نے بھی شرکت کی ۔