کوویڈ ٹسٹنگ کٹ کی توثیق کیلئے سی سی ایم بی کا انتخاب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 14 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد میں واقع سنٹر فار سلیولر اینڈ مالیکیولر بائیولوجی (سی سی ایم بی) کو ہندوستانی کونسل برائے طبی تحقیق (آئی سی ایم آر) کی طرف سے ملک میں کورونا وائرس کے معائنوں کے لئے منتخب کئے جانے والے پانچ مرکز میں ایک کی حیثیت سے شامل کیا ہے۔ اس طرح سی سی ایم بی وہ واحد ادارہ ہوگا جو آئی سی ایم آر کا حصہ نہیں ہے جس کے باوجود اُس کو اِن خدمات کے لئے منتخب کیا گیا ہے جو کوویڈ ۔ 19 ٹسٹنگ معائنوں کے کٹس کی منظوری دیں گے۔ واضح رہے کہ ’’سی سی ایم بی 31 مارچ تلنگانہ کے تمام 33 اضلاع میں مختلف دواخانوں کے ساتھ کوویڈ ۔ 19 معائنوں کے لئے کام کررہا ہے۔ اس نے ریاست کے سرکاری دواخانوں کے ڈاکٹروں اور اسٹاف کو میڈیکل ٹریننگ دی ہے‘۔ سی سی ایم بی کے ڈائرکٹر راکیش مشرا نے کہاکہ ’کٹس کی توثیق ایک نئی ذمہ داری ہے جو صحت و طبی نگہداشت میں ہمیں وسعت اور صحت و زندگی سے متعلق صنعت کے شعبہ میں تمام حصہ داروں کو کوویڈ ۔ 19 کے خلاف جدوجہد کی مہم میں ایک مقام پر لائے گی‘۔