کوویڈ ٹیکہ اندازی مہم میں حصہ لینے طالبات سے بھی اپیل

   

Ferty9 Clinic

بودھن ۔ عبدالقادر جیلانی ویلفیر سوسائٹی بودھن کے صدر ثناء پٹیل نے آج کالج میں زیر تعلیم طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرض کوویڈ کے تدارک کیلئے قومی سطح پر جاری ویکسنیشن پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے طالبات کو بھی اس سرکاری پروگرام میں حصہ لینا ناگزیر ہے۔ ثناء پٹیل نے کہا کہ اعلی عہدیدار دانشور اور محکمہ صحت و طبابت کے تمام سینئیر آفیسر خود آگے بڑھ کر ویکسین لے چکے ہیں ان کی تقلید کرتے ہوئے ہم اور اپنے افراد خاندان کے علاوہ پڑوسیوں کو بھی ویکسین لینے کی ترغیب دینا ضروری ہے ۔

جامعہ خیرالنساء للبنات بچکنڈہ میں کل اجتماع برائے خواتین
بچکنڈہ ۔ مولانا عبدالعلیم فاروقی ناظم مدرسہ جامعہ خیر النساء للبنات بچکنڈہ کے اطلاع کے بموجب 30 اکٹوبر بروز ہفتہ بعد ظہر مدرسہ جامعہ خیرالنساء للبنات میں خواتین کا اجتماع رکھا گیا ہے ۔ جس میں مہمان خصوصی مفتی عبدالمعز شامزی امام و خطیب بسم اللہ مسجد مٹ پلی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ خواتین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وقت مقررہ پر شرکت کریں ۔