کوویڈ کی دوسری لہر کے دوران حکومت کے غلط فیصلوں سے پچاس لاکھ افراد کی موت ہوئی: راہل گاندھی

,

   

Ferty9 Clinic

کوویڈ کی دوسری لہر کے دوران حکومت کے غلط فیصلوں سے پچاس لاکھ افراد کی موت ہوئی: راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ وبائی مرض کی دوسری لہر کے دوران ان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے 50 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

“کوویڈ کی دوسری لہر کے دوران بھارت کی حکومت کے غلط فیصلوں نے ہماری 50 لاکھ بہنوں ، بھائیوں ، ماؤں اور سرپرستوں کی جان لے لی۔ ہوسکتا ہے کہ جنوری 2020 اور جون 2021 کے درمیان کوویڈ 19 کی وجہ سے ہندوستان میں تقریبا 50 لاکھ (4.9 ملین) افراد ہلاک ہو چکے ہوں۔

ان کا یہ بیان پارلیمنٹ میں حکومت کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں جس بیان میں حکومت نے کہا تھا کہ کووڈ ۔19 کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ا