کوویڈ کے سبب یتیم بچوں کا پتہ چلائیں : عدالت

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب یتیم و یسیر ہونے والے بچوں کا پتہ چلائیں اور ان کی پرورش و دیکھ بھال کے فوری اقدامات کئے جائیں۔ جسٹس ایل این راؤ اور جسٹس انیرودھا بوس کی وکیشن بنچ نے تمام ضلع نظم و نسق کو ہدایت دی ہے کہ اپنے علاقوں میں کوویڈ کے سبب یتیم ہونے والے بچوں کی نشاندہی کریں اور اُن کے بارے میں ڈیٹا نیشنل کمیشن فار پروٹکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) کی ویب سائٹ پر کل ہفتہ کی شام تک اپ لوڈ کردیا جائے۔