سداسواپیٹ : سداسواپیٹ میں اتمکور ناگیش فاؤنڈیشن کی جانب سے کوویڈ متاثرین کو مفت دوائیں مہیا کرنے آغاز کیا گیا۔ اس پروگرام کا افتتاح سنگاریڈی ضلع ایڈیشنل کلکٹر راجہ شیر شی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر راجہ شیر شی نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے غریب کوویڈ متاثرین کے علاج کے لیے مدد کرتے ہوئے ان میں مفت ادویات تقسیم کی جائے گی۔ اتمکور ناگیش فاؤنڈیشن کی جانب سے کوڈ متاثرین کی امداد کیلئے آگے آنے پر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔فاؤنڈیشن کے چیئرمین اتمکور ناگیش نے کہا کہ ادویات کی تقسیم سے سنگاریڈی حلقہ میں ضرورت مند کوویڈ متاثرین کو فائدہ پہنچے گا۔ اور اگر کسی کو دوائیوں کی ضرورت پڑے تو وہ ادویات کے لئے فاؤنڈیشن کے دفتر نمبر 8686831000 پر رابطہ کریں۔ اس تقریب میں ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈی ایچ ایم او گایتری ، ٹی آر ایس سنگریڈی ضلعی قائدین اتمکور ناگیش ، ٹی آر ایس قائدین ڈوی سنگھ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
