کوویکسین کی منظوری دینے کا عمل جاری ہے: عالمی ادارہ صحت

,

   

عالمی ادارہ صحت نے پیر کو کہا ہے کہ انڈین کووڈ ویکسین کووایکسین کو “ایمرجنسی میں استعمال” کے لیے منظوری دینے کا عمل جاری ہے اور اس کی تکمیل کے بعد اسے ایمرجنسی لسٹ میں شامل کر لیا جائے گا۔ڈبلیو ایچ او نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں بتایا ہے کہ کووڈ ویکسین بنانے والی ہندوستانی کمپنی بھارت بائیوٹیک کوویکسین کی منظوری کے لیے ضروری ڈیٹا اور معلومات جمع کرائی ہیں اور اس کا تجزیہ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کر رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کمپنی سے کل ایک اور اطلاع طلب کی ہے۔ڈبلیو ایچ او نے بتایا ہے کہ “ہمیں معلوم ہے کہ بہت سے لوگ ڈبلیو ایچ او کی سفارش کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ویکسین کو کووڈ۔ 19 ایمرجنسی یوز لسٹ میں شامل کیا جا سکے لیکن ہم اس کے لئے عمل میں ڈھیل نہیں دے سکتے۔ کسی بھی پروڈکٹ کو ہنگامی استعمال کے لیے تجویز کرنے سے پہلے ہمیں اسے محفوظ اور موثر ہونے کے لیے اچھی طرح جانچنا ہوگا۔