مساجد میں مصلیوں اورکمسن روزہ داروںکی کثرت
کوڑنگل ۔25فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل میںماہ رمضان المبارک کے ساتھ ہی روح پرورمناظردکھائی دے رہے ہیں۔ مسلمان قیام اللیل ودیگرعبادتوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ ماہ مبارک کے ساتھ ہی مساجد کی آہک پاشی کے ساتھ ساتھ تزئین نو کی جاکر مانع تعدیہ ومزمل عفونت ادویات کا چھڑکائو کرنے کے ساتھ برقی قمقموں سے سجایاگیاہے۔ کوڑنگل مستقر کے علاوہ اطراف واکناف مواضعات وقصبات کی مساجد میںمصلیوںاور کمسن روزہ داروںکا ہجوم دیکھا جارہاہے ۔ ہر وقت قرآن کریم کی آیات کی گونج کی وجہ نورانی منظرکی کیفیت ہے ۔ تراویح اورپنج وقتہ نمازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست تلنگانہ کے بشمول پڑوسی ریاستوں آندھراپردیش‘ کرناٹک ‘ بہار‘ اترپردیش اورہریانہ ودیگرریاستوں کے سفیروں ‘ مساجد ودیگر دینی مدارس کی مالی اعانت کے لیے کوڑنگل کاد ورہ کرتے ہوئے با مراد لوٹ رہے ہیں۔ جہاں رمضان مختلف عبادتوں کو لے کرمصروف کردیا ہے وہیں خرید و فروخت میںبھی قابل لحاظ اضافہ ہوگیا ہے ۔ چھوٹاسا ایک سیب اور چھوٹاسا ایک اناربیس پچیس روپیوں میں دستیاب ہورہا ہے ۔ دیگر پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں ۔ نامساعد حالات ‘ صبرآزمادورہوش ربا مہنگائی کے پرآشوب ماحول میںمسلمانوںمیں روایتی جوش و خروش دیکھاجارہاہ ے ۔ رمضان المبارک میں یہاں ہر روز افطار کے لیے کثیرتعداد میں روزہ دارجمع ہوکربڑے پروقارانداز میںافطاری کااہتمام کرتے ہیں۔ افطارسے قومی یکجہتی کے دلکش مناظردکھائی دے رہے ہیں۔ ہندو بھائی اور بہنیں بصد عقیدت واحترام مساجدپہنچ کروزہ دارمسلم بھائیوں کے لیے کھجوراورمختلف قسم کے میوہ جات وغیرہ فراہم کرتے ہوئے روزہ کشائی کا اہتمام کررہے ہیں۔