کوکٹ پلی اور مادھاپور میں جسم فروش خواتین زیر حراست

   

حیدرآباد۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) سائبرآباد انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ نے بھاگیہ نگر میں اسٹاپ کے پی ایچ بی میٹرو اسٹیشن، کوکٹ پلی اور مادھاپور علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے 12 خواتین کو حراست میں لے لیا جو مبینہ طور پر جسم فروشی میں ملوث تھے۔ اس سلسلہ میں کوکٹ پلی کے پی ایچ بی اور گچی باؤلی پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کئے گئے۔ سائبر آباد پولیس نے خواتین کو اچھے برتاؤ کو یقینی بنانے کا پابند کیا اور کہا کہ سائبرآباد پولیس جسم فروشی اور متعلقہ دیگر سرگرمیوں کے خلاف قوانین کو سختی سے نافذ کررہی ہے اور اس کے مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔ ش