کوکٹ پلی میں سڑک حادثہ، خاتون کی موت

   

حیدرآباد ۔ 2 ستمبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران ایک خاتون فوت ہوگئی۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 55 سالہ خاتون شیوالکشمی جو کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن شخص پنٹاریا کی بیوی تھی یہ خاتون پیشہ سے مزدور بتائی گئی ہے جس کا آبائی مقام میدک ہے۔ 26 اگست کو یہ خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ کے پی ایچ پی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔