کوہلی اور کمنز بدستور پہلے مقام پر فائز

   

دبئی۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے بدستوردنیا کے سرفہرست ٹسٹ بیٹسمین کا خطاب برقراررکھا ہے جبکہ بولنگ میں جنوبی افریقی ٹیم کے خیر باد کہنے والے اولیویئرکی پہلی مرتبہ ٹاپ ٹوئنٹی میں آمد ہوئی ہے۔ سری لنکا کے بیٹسمین کوشل مینڈس11 درجے ترقی پا کرتازہ ترین ٹسٹ رینکنگ میں ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ نروشن ڈکویلا 8 مقامات کی ترقی پاکر37 ویں نمبرپرآ گئے جبکہ اوشادا فرنانڈو35 درجے لمبی چھلانگ لگا کر65 ویں نمبر پرپہنچ گئے۔کوشل پریرا41 ویں مقام پرہیں۔ لاہیروتھریمانے تین درجے بہتری کے بعد ٹاپ 100میں شامل ہو گئے، ان کا 98 واں نمبرہوگیا ہے۔کاسن رجیتھا 8 درجے ترقی سے 51ویں نمبرپرہیں جبکہ دھننجے ڈی سلوا 19درجے لمبی چھلانگ سے77 ویں مقام پرفائز ہوئے۔ پاکستان کے بابراعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ17 ویں مقام پرآگئے ہیں۔ آسٹریلیائی فاسٹ بولر پیٹ کمنزنمبرون مقام پربرقرارہیں۔ جیمس اینڈرسن دوسرے، کگیسو ربادا تیسرے، ورنان فیلنڈر چوتھے، رویندرجڈیجہ پانچویں اورٹرینٹ بولٹ چھٹے نمبرپرہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولرمحمد عباس ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈرکیساتھ مشترکہ طورپرساتویں نمبرپربرقرارہیں۔ آل راؤنڈررمیں جیسن ہولڈرکا بدستور پہلا مقام ہے۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور ہندستان کے رویندرجڈیجہ تیسرے نمبر پر ہیں۔