کوہلی اپنا سابق ریکارڈ توڑیں گے : ہیڈن

   

نئی دہلی۔ آسٹریلیا کے سابق اوپنرمیتھیو ہیڈن کا ماننا ہے کہ فارم میں موجود ویراٹ کوہلی کے پاس آئی پی ایل کے پلے آف میں اپنی سنسنی خیز لیگ مرحلے کی کارکردگی کو آگے بڑھانے اور جاری ایڈیشن میں اپنے اب تک کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کارنامے کو پیچھے چھوڑنے کا موقع ہے۔ 14 میچوں میں 708 رنز کے ساتھ کوہلی 2016 کے سیزن کے بعد دوسرے بہترین آئی پی ایل سیزن میں ہیں جہاں انہوں نے16 میچوں میں سات نصف سنچریوں اورچارسنچریوں سمیت 973 رنز بنائے تھے ۔ رواں سیزن میں کوہلی نے پانچ نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنائی ہے۔ وہ اب بھی اپنے سابق بہترین ریکارڈ سے 265 رنز پیچھے ہیں۔ وہ سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا بھی ہے اور اس کے پاس اورنج کیپ ہے۔