ایڈیلیڈ ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں مقرر ہے۔انگلش ٹیم کے سابق کپتانکیون پیٹرسن نے بیٹر ویراٹ کوہلی سے میچ سے پہلے درخواست کی کہ وہ میچ والے دن چھٹی لے لیں۔گزشتہ روزکوہلی نے اپنے سوشل میڈیا پر بیٹنگ پریکٹس کی ویڈیو شائع کی تھی جس پر کیون پیٹرسن نے لکھاکہ آپ جانتے ہیں مجھے آپ سے محبت ہے مگر صرف جمعرات کو آرام کریں۔ برائے مہربانی۔