ملبورن۔31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کو دہے کاسب سے بہترین ٹسٹ ٹیم کا کپتان منتخب کیا۔ان کی اس ٹیم میں انگلینڈ کے چار کھلاڑی شامل ہیں۔ پونٹنگ کی گزشتہ دس سال کی کارکردگی پر بنیاد پر تیار کی گئی ٹیم میں کوہلی کے علاوہ کوئی دیگر ہندوستانی شامل نہیں ہے۔کوہلی نے آئی سی سی ٹسٹ اور ونڈے کی درجہ بندی میں پہلے مقام پر فائز ہیں۔انگلینڈ کے جن کھلاڑیوں کو پونٹنگ کی ٹیم میں جگہ ملی ہے ان میں آل راؤنڈر بین اسٹوکس، اوپنر ایلسٹر کک اور اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔آسٹریلیائی کھلاڑیوں میں انہوں نے اسٹیوا سمتھ اور ڈیوڈ وارنر اور اسپنر ناتھن لیون کو اپنی ٹیم میں رکھا ہے۔ پونٹنگ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ ہر کوئی دہے کی اپنی ٹیم منتخب کر رہا ہے تو میں نے سوچا کہ مجھے بھی اس کھیل میں شامل ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید لکھاکہ گزشتہ دہے کی میری ٹسٹ ٹیم اس طرح ہے ڈیوڈ وارنر، کک، کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ، ویراٹ کوہلی (کپتان)، کمار سنگاکارا (وکٹ کیپر)، بین اسٹوکس، ڈیل اسٹین، ناتھن لیون، اسٹیورٹ براڈ، جیمس اینڈرسن۔کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں 70 سنچری بنا چکے ہیں اور صرف سچن تندولکر (100) اور پونٹنگ (71) سے پیچھے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کی سرکاری ویب سائٹ نے بھی کوہلی کو دہے کی اپنی ٹسٹ الیون کا کپتان منتخب کیا تھا۔