کوہلی کو اننگز کا آغاز کرنا چاہئے:گواسکر

   

نیویارک: بیٹنگ لیجنڈ سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ ویرات کوہلی کو چہارشنبہ کو آئرلینڈ کے خلاف ہندوستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں کپتان روہت شرما کے ساتھ اننگز کے آغاز پر کھلنا چاہئے اور یشسوی جیسوال تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں۔ٹی20 ورلڈ کپ میں کوہلی کی بیٹنگ مقام کے ارد گرد کافی بحث ہوئی ہے۔کوہلی طویل عرصے سے وائٹ بال فارمیٹ میں ہندوستان کے نامزد نمبر تین بیٹر رہے ہیں۔ وہ ایک بہترین آئی پی ایل سیزن کے ساتھ عالمی ایونٹ میں شرکت کرنے جارہے ہیں۔گواسکر کا کہنا ہیکہ کوہلی اور روہت کو اننگز کا آغام کرنا چاہئے جیسا کہ کوہلی اس وقت شاندار فام میں ہیں اور آغاز پر ان کا موجود ہونا بہتر ہوگا ۔گواسکر نے 5 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹی 20 مقابلے میں ہندوستان کے لیے اپنے پلینگ 11 کا انتخاب کیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ تجربہ کار فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو شامل نہیں کیا اور ان کے مقام پر آل راؤنڈر شیوم دوبے کی حمایت کی تاکہ بیٹنگ کو مضبوط کیا جاسکے۔