کوہلی کو نیوزی لینڈ کیخلاف آرام

   

نیپیر۔23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو مقابلوں اور ٹی 20 سیریز کے لئے آرام دیا گیا ہے اور انکے مقام پر نائب کپتان روہت شرما قیادت کریں گے ۔کوہلی کو آرام دینے کے فیصلے کے باوجود ٹیم میں انکے متبادل کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔حالیہ دنوں میں کوہلی پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کیلئے انہیں آرام دیا جارہاہے ۔

بولر حسن علی کا بیٹنگ میں ریکارڈ
ڈربن۔23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے بطور بیٹسمین ریکارڈ بک میں نام درج کروا لیا وہ ونڈے کرکٹ میں تیسری بڑی اننگز کھیلنے والے 10 ویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔ ڈربن میں میزبان جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں حسن علی ونڈے کرکٹ میں تیسری بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین کے طور پر اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوگئے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے روی رامپال نے ہندوستان کیخلاف 2011 میں ناقابل شکست 86 رنز بنائے تھے۔ محمد عامر کے 2009 میں نیوزی لینڈ کیخلاف ابوظہبی میں 73رنز ناٹ آؤٹ کسی بھی نمبر10بیٹسمین کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔