نئی دہلی۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 2020 کے ٹوکیو پیرالمپکس کے لیے قومی دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ، جو 24 اگست سے 5 ستمبر تک منعقد ہونا ہے۔ کوہلی نے ٹوئٹر پر لکھا ٹوکیو پیرالمپکس میں فلیگ آف انڈیا کے دستے کے لیے اپنی نیک خواہشات اور حمایت بھیج رہا ہوں۔ میں آپ میں سے ہر ایک کے لیے خوش ہوں اور مجھے یقین ہے کہ آپ ہمیں فخر کرنے کا موقع دیں گے۔ہندوستان پیرالمپک گیمز میں اب تک کا سب سے بڑا دستہ میدان میں اتارے گا کیونکہ ایونٹ کے نو کھیلوں کے جملہ 54 پیرا ایتھلیٹس کھیلوں میں حصہ لیں گے۔