کوہیر ایس آئی کو تہنیت کی پیشکشی

   


کوہیر۔ 4 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر نے اپنے اراکین پنچایت اور ٹی آر ایس پارٹی قائدین کے ہمراہ اور جے روی کرن سرپنچ پچارا گڑ و سرپنچ فارم صدر کوہیر منڈل نرسملو سرپنچ بلال پور و نائب صدر سرپنچ فارم نے کوہیر پولیس اسٹیشن پر نومنتخب سب انسپکٹر پولیس وی سریش کی شالپوشی گلپوشی کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد جلیل احمد سابق آتما کمیٹی ڈائرکٹر محمد سلیم حسین، محمد خضر بابا، محمد سلیم الدین نائب صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل، محمد یوسف پٹیل، رمیش مدری سرپنچ کرشنا، محمد معین الدین، سینو، سنیل، محمد متین، سمرو روی، ناگیش کے علاوہ کے نرسملو صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل وغیرہ موجود تھے۔