کوہیر۔ 8؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ کوہیر ایچ پی پٹرول پمپ میں روزہ داروں کے لئے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جناب محمد نذیر احمد پروفیسر مرحوم صدر شعبۂ اُردو ویمنس کالج کوٹھی چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز عثمانیہ یونیورسٹی کے فرزند ڈاکٹر شعیب احمد کی جانب سے گزشتہ 6 سال سے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں دعوت افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں کوہیر کے علاوہ اطراف کے روزہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں روزے اور نمازوں سے اللہ سبحانہ تعالیٰ کا قرب حاصل کیا جاسکتا ہے۔ رمضان المبارک میں ایک نیکی کرنے سے سنٹر 70 نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ ہم کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ توجہ استغفار کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہر صاحب ِ نصاب پر زکوٰۃ بھی فرض ہے۔ صحیح طریقہ سے اس کی ادائیگی عمل میں لانی چاہئے جس سے ہمارے قرب و جوار کے غریب مستحق لوگ ہمارے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل رہ سکیں۔ یہ اسلام کا بہت خوش آئند عمل ہے۔ اس موقع پر محمد اجو بابا کے علاوہ محمد امتیاز اور پٹرول پمپ کے عملہ نے روزہ داروں کا استقبال کیا۔