کوہیر مجلس بلدیہ کا مالی سال کیلئے 17 کروڑ سے زائد تخمینہ بجٹ

   

کوہیر ۔ 25
مارچ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر مجلس بلدیہ میں صدر نشین بلدیہ کوہیر ایم اشوک کی صدارت میں مجلس بلدیہ کوہیر کے میٹنگ ہال میں مالی سال 2026-27 کے لیے17 کروڑ 60 لاکھ 42 ہزار روپیوں کے تخمینہ بجٹ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی کاروائی بلدیہ کمشنر ٹی شیواجی نے چلائی ۔ اس موقع پر اکاؤنٹینٹ لکشمی نے 2026-27 کے تخمینہ بجٹ اور مالی سال 2025-26 کے نظر ثانی شدہ بجٹ تخمینوں کی منظوری سے متعلق بجٹ بلز پیش کیے انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ تلنگانہ میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2019 کے سیکشن 107 اور 108 کے مطابق ملازمین کی تنخواہیں صاف صفائی کی دیکھ بھال بجلی کے بل آبرسانی بورویل موٹر کی درستگی اسٹریٹ لائٹس ٹائم کی تنصیب قرض کی قسط کی ادائیگی اور 10 فیصد فنڈز میونسپل کارپوریشن کے اپنے آمدانی کے ذرائع سے میونسپل کارپوریشن کی آمدنی سے گرین بجٹ کے کاموں کے لیے مختص کیے گئے ہیں ، اس طرح مندرجہ بالا لازمی اشیاء کیلئے مختص نہیں کیا گیا ہے اور میونسپل کارپوریشن کے اپنے فنڈ سے بقیہ فنڈز کا 1/3بجٹ کمزور طبقات کی آبادی کے علاقوں اقلیتوں کی آبادی کے علاقوں اور کچی آبادی میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے مختص کیا گیا ہے اس کے بعد ماباقی فنڈز پارکس عوامی بیت الخلا کی تعمیر مربوط بازاروں کی ترقی جانوروں کے زبحع خانہ کی تعمیر سائنسی طریقے سے ڈمپینگ یارڈ کا انتظام اور مختلف وارڈوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے مختص کیا گیا ہے جس کو مجلس بلدیہ کوہیر کے اراکین بلدیہ نے باہمی رضامندی سے تخمینہ بجٹ کو منظور کرتے ہوئے پاس کر دیا ہے۔ اس موقع پر عبدالحنان جاوید نائب صدر نشین ایم اے کلیم کونسلر محمد چاند قریشی کونسلر این سمپت کمار کونسلر احمد بلال کونسلر جے سریکانت کونسلر ایم سوگنا سریکانت ریڈی کونسلر اسلم ثناء کونسلر مسکان اظہر کونسلر انسوجا جگدیشور کونسلر این سریشا کونسلر کے علاوہ دیگر کونسلرس موجود تھے۔