کوہیر ۔ ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں آج تقریباً12/40 کپر موضع بلدل پور ، مینارپلی ، ہڈی گمل اور اس کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں زلزلہ کے معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ اس موقع پر ان مواضعات کی عوام اور موضع بلال پور میں واقع کوآپریٹیو سوسائٹی بنک کے ملازمین خوف و ہراس کی حالات میں باہر نکل گئے ۔ اس موقع پر موضع بلال پور کے نرسملو نے بتایا کہ اچانک ایک زوردار آواز کے بعد 5 تا 6 سکنڈ تک زمین ہلتے ہوئے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ اس کی اطلاع کوہیر تحصیلدار کو دی گئی ۔ ابھی کوئی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے ۔ زلزلہ کے جھٹکوں کے بارے میں اطراف و اکناف کے مواضعات کے علاوہ پڑوسی ضلع وقارآباد سے لی گئی وہاں سے بھی زلزلہ کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا ۔