منتخب نمائندوں کو عوام کی مصیبتوں کے عدم احساس کا اظہار، برقی، آبرسانی اور دیگر بنیادی مسائل کے انبار
کوہیر۔ کوہیر منڈل کے سہ ماہی جنرل باڈی کا اجلاس دفتر منڈل پرجا پریشد کوہیر منڈل صدر نشین بی مادھوی کی زیر قیادت منعقد ہوا۔ اس موقع پر اجلاس کے آغاز کے صرف ایک گھنٹہ میں برخواست ہوگیا۔ اس وقت ایسامحسوس ہو رہا تھا کہ اجلاس برائے نام منعقد کیا گیا۔ عوامی نمائندوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے جبکہ برقی، پانی، سڑکیں اور راشن کارڈس کے علاوہ دیگر کئی مسائل کوہیر منڈل میں موجود ہیں۔ اس موقع پر اراکین منڈل پرجا پریشد (ایم پی ٹی سی) نے بتایا کہ گزشتہ دو اجلاسوں میں عوام کے لئے اٹھائے گئے مسائل گزشتہ 6 ماہ سے حل نہیں ہوئے۔ کوئی سرکاری عہدیدار کچھ کام کی طرف توجہ دینے پر کام کرنے تیار نہیں ہے۔ محترمہ عابد طلعت ایم پی ٹی سی کوہیر نے بتایا کہ کوہیر کی عوام اور منڈل میں کام کرنے والے سرکاری افسروں کے لئے صبح اور شام کے وقت آر ٹی سی بس کے لئے اجلاس میں نمائندگی کی گئی تھی لیکن ابھی تک آر ٹی سی بس کا آغاز نہیں ہوا ہے جو کہ حیدرآباد جانے والے مسافروں کے لئے اچھی سہولت ہوسکتی تھی، لیکن سرکاری عہدیدار کام کرنے میں لاپرواہی کررہے ہیں۔ اس لئے اجلاس میں کوئی مسائل کا اٹھانا بیکار ہے۔ اس موقع پر دیگر اراکین منڈل پرجا پریشد نے اس طرح کا بیان دیا ہے۔ اس جاری اجلاس میں روی کرن پی راگڑ سرپنچ اور راج شیکھر وینکٹا پور نے غیر معلنہ برقی کٹوتی کے خلاف زبردست ہنگامہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے لئے 24 گھنٹہ مفت برقی سپلائی کررہی ہے۔ شام 5 تا رات 11 بجے تک برقی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وجہ سے کسانوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کوہیر منڈل کی عوامی زندگی صرف شعبہ زراعت پر منحصر ہے۔ اس خریف کے سیزن میں ادرک، گنا، ترکاریاں، موز، پیاس جیسی فصلوں کی کاشت کی جاتی ہے جس کے لئے بہت زیادہ پانی کی ضرورت پڑتی ہے، جس کے لئے برقی ہونا نہایت ضروری ہے۔ یہاں کسان بورویلس کے پانی سے اپنی کھیتی کرتے ہیں برقی عہدیداروں کی لاپرواہی سے کسان کافی پریشان ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک طرف عہدیداروں نے بتایا کہ برقی کٹوتی کے لئے اعلیٰ عہدیداروں کی ہدایت ہے لیکن ان کے پاس کوئی صداقت نامہ نہیں ہے۔ اس وجہ سے ہنگامہ کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر راج کمار اجلاس میں بتایا کہ دگوال، بی ایچ سی سنٹر سے 34 کورونا وائرس کے ورثاء نے درخواست داخل کی ہیکہ مرحومین کی ورثاء کے ایک فرد کے لئے 50 ہزار روپے حکومت کی جانب سے دیئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر مسٹر رام داس ضلع پریشد رکن اور محمد شاکر علی نائب صدر نشین کوہیر منڈل، سید لائیق احمد کوآپشن ممبر ملنا پاٹل صدر ایم پی ٹی سی فارم جگدیش ریڈی، سرپنچ کوہلی، رمیش مدرس سرپنچ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ ایم پی ٹی سی سجاتا نائک نے اجلاس میں شریک تھی۔