کوہیر میں 25 اپریل کو بھو بھارتی پروگرام

   

کوہیر ۔22 اپریل ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل مستقر دفتر تحصیل میں بالاشنکر تحصیلدار اور کانگریس پارٹی قائدین کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار نے بتایا کہ 25 اپریل کو 2 بجے بھارت فنکشن ہال میں بھو بھارتی ریونیو کے نئے قانون کے تحت کسانوں میں ایک روزہ شعور بیداری پروگرام منعقد کیا جارہا ہے تاکہ کسانوں کو بھو بھارتی کے بارے میں جامع تفصیلات حاصل ہوسکے ۔ اس موقع پر رام لنگاریڈی صدر کانگریس پارٹی نے پارٹی اراکین سے خواہش کی کہ وہ اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں کسانوں کی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اس پروگرام کے بارے میں ہر کسان اچھی معلومات حاصل کرسکیں ۔ اس موقع پر محمد ماجد علی انجینئر نے اجلاس میں بتایا کہ بھو بھارتی کے احکامات کو اُردو زبان میں جاری کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ اُردو داں طبقہ کو فائدہ ہوسکے ۔ اس موقع پر تحصیلدار نے بتایا کہ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر سمیت ضلع کے اعلیٰ قائدین شرکت کررہے ہیں اور اس کے علاوہ رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیرآباد سریش شٹکار اور رکن اسمبلی کے مانک راؤ شرکت کرنے کی توقع ہے ۔ انھوں نے کسانوں سے خواہش کی کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر محمد مزمل یوتھ کانگریس پارٹی صدر کوہیر منڈل ، محمد شاکر علی سابق نائب صدرنشین کوہیر منڈل ، محمد عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی ، میر مظفر حسین ، محمد اقبال ، ملنا پاٹل ، کرشنا کویلی ، منیر پٹیل ، ملکاراجن پاٹل ، منوہر کے علاوہ کانگریس پارٹی و دیگر قائدین موجود تھے۔