کوہیر۔ 16 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد افتخار احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن محمد شاہد مسعود نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر ، محمد عمر احمد سابق صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل نے کوہیر منڈل مستقر میں واقع زیرتعمیر گورنمنٹ ہاسپٹل کا دورہ کیا بعد ازیں اس موقع پر اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے 2018 ء میں 50 بستروں پر مشتمل دواخانہ کی توسیع کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا تھا اب تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے ۔ پراجکٹ منیجر سریدھر نے بتایا کہ عنقریب تعمیراتی کام مکمل ہوجائیں گے ۔ واضح رہے کہ 11.50 کروڑ روپیہ کی لاگت سے ہاسپٹل کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ ہاسپٹل کی تعمیر کے بعد کوہیر منڈل مستقر کی عوام کو علاج و معالجہ کیلئے ایک ہی چھت کے نیچے تقریباً سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر وینکٹ کے علاوہ اشفاق بیگ ، محمد امروز ، محمد اظہرالدین ، اشفاق حسین و دیگر موجود تھے ۔