کوہیر میں شیخ جاوید سرپنچ کے ہاتھوں سی سی سڑک کا سنگ بنیاد

   

کوہیر ۔ کوہیر میجر گرام پنچایت کے تحت 14 فینانس سے توپچی واڑہ وارڈ نمبر 9 میں تقریباً 7 لاکھ روپیوں کی لاگت سے 155 میٹر سی سی سڑک کا سنگ بنیاد شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر شیخ جاوید نے بتایا کہ کوہیر کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے گرام پنچایت کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی ۔ اس موقع پر محمد افتخار احمد ٹی آرا یس پارٹی قائد ، محمد یوسف پٹیل ، محمد اظہر الدین ، وارڈ ممبر محمد سلیم الدین ، خواجہ معین الدین کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔