کوہیر میں عید ملاپ تقریب کا انعقاد

   

کوہیر ۔ کوہیر سرپنچ عطیہ جاوید کی قیام گاہ واقع محلہ گڑھی میں عیدملاپ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ظہیرآباد رکن اسمبلی کے مانک راؤ نے مہمان خصوصی کے طور پر حاضر ہوئے ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کے مانک راؤ نے کہا کہ ہمارا بھارت دیش ایک خوبصورت گلدستہ کے مانند ہے ۔ جس میں ہمہ اقسام کے پھولوں سے گلدستہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ عید و تہوار میں ہندو مسلم سکھ عیسائی ، مل جھل کر خوشیاں مناتے ہیں ۔ یہی یہاں کی قومی یکجہتی ہے ۔ گذشتہ چند دنوں سے مٹھی بھر شرپسند عناصر کی وجہ سے قومی یکجہتی کو بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس میں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ اس موقع پر محمد جلیل احمد آتما کمیٹی ڈائرکٹر محمد فیاض الدین بھارت فنکشن ، رامو صدر ٹی آر ایس پارٹی ظہیرآباد منڈل گوردھن ریڈی ، وجئے کمار ، آتما کمیٹی چیرمین ، محمد یوسف پٹیل ، محمد سلیم الدین نائب صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل محمد عمران کوہیری ، اوما کانت پاٹل سی ڈی سی چیرمین کے علاوہ کوہیر منڈل سرپنچوں اور اراکین منڈل پرجا پریشد وغیرہ موجو