کوہیر پولیس اسٹیشن کے حدود میں سڑک حادثہ ،ایک شخص ہلاک

   

کوہیر /9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل کے موضع کویلی چوراستہ کے قریب قومی شاہراہ نمبر 65 پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ سب انسپکٹر پولیس کوہیر سریش کے مطابق موضع دگوال سے متوطن محمد ابراہیم عمر 58 سال اپنی سائیکل سے دگوال سے کویلی چوراستہ جارہے تھے کہ پیچھے سے ایک تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی جس کی وجہ سے محمد ابراہیم موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا ۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہیوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
شادی شدہ خاتون کی عاشق کے ساتھ خودکشی
حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ کے یادگیری گٹہ میں عاشق معشوق نے اجتماعی طور پر خودکشی کرلی ۔ مہلوکین کی شناخت 25 سالہ گنیش اور 23 سالہ نلندا کے طور پر کی گئی ہے ۔ متوفیہ کی تین سال قبل کسی دوسرے شخص سے شادی ہوئی تھی جبکہ وہ ا ور گنیش ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے ۔ کل رات ان دونوں نے ایک ساتھ ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ان دونوں کی نعشیں یادگیری گٹہ منڈل میں بہوپیٹ ریلوے گیٹ کے پاس دستیاب ہوئی ۔