کوہیر کے بی آر ایس قائدین کی نلگنڈہ پروگرام میں عدم شرکت

   

کوہیر ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آر ایس پارٹی کی جانب سے ضلع نلگنڈہ میں چلو نلگنڈہ پروگرام کے تحت کے آر ایم بی کیلئے ریاست بھر سے بی آر ایس پارٹی قائدین کو مدعو کیا گیا تھا لیکن کوہیر منڈل کے کئی اہم قائدین اور عوامی نمائندوں کو صدر پارٹی کے نرسمہلو کی جانب سے پوری طرح نظرانداز کرنے کی شکایت کی گئی۔ اس موقع پر موضع پچارا گڑھ سنگل ونڈو چیرمین شریمتی شرونتی اروند ریڈی نے بتایا کہ وہ ایک عہدے پر موجود ہیں اس طرح ان کو پارٹی پروگرام میں پارٹی صدر کی جانب سے نظرانداز کرنا کہاں تک درست ہے ؟ کیا بی آر ایس پارٹی صدر نرسمہلو کے پاس خواتین کی کوئی اہمیت نہیں ہے جبکہ وہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں رات دن ایک کرتے ہوئے مانک راؤ کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کوہیر منڈل سے چند ایک قائدین ہی اس پروگرام میں شریک ہوئے ہیں ۔ کئی قائدین بس میں تصویر کشی کے بعد بس سے نیچے اُتر گئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بارے میں سابقہ ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ اور ضلع سنگاریڈی پارٹی صدر بی آر ایس کے علم میں لایا جائے گا ۔