کوہیر /6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد عمر احمد سابق صدر بی آر ایس کوہیر منڈل محمد شاہد مسعود نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر محمد عبدالروف بی آر ایس قائد موضع کومپلی شیوا مورتی سوامی موضع بڑم پیٹ نے آج ٹی ہریش راؤ سابق ریاستی وزیر فینانس سے حیدرآباد میں ٍواقع ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی اور اس موقع پر ہریش راؤ کی قیادت میں متحدہ ضلع میدک میں 7بی آر ایس پارٹی اراکین اسمبلی کے کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ ٹی ہریش راؤ نے بی آر ایس پارٹی قائدین کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی عوام کے فیصلہ کی قدر کرتی ہے ۔ انہوں نے قائدین و کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان کے مسائل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں ۔ آئندہ چند دنوں میں پارلیمانی اور سرپنچوں کے علاوہ لوکل باڈیز کے انتخابات میں ان کی تیاری میں مصروف ہوجائیں ۔