ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں 6 مارچ کو افتتاح ، ڈاکٹر سنگاریڈی کی کنٹراکٹر کو ہدایت
کوہیر یکم / مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر سنگاریڈی ڈی سی ایچ ایس ( ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہاسپٹل سرویس نے آج کوہیر منڈل مستقر میں گورنمنٹ ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا ۔ بعد ازاں ڈاکٹر ریڈی نے بتایا کہ ریاستی وزیر صحت و فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤ 6 مارچ کو ہاسپٹل کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ کنٹراکٹر کو باقی تمام درکار کاموں کو تکمیل کرنے کی ہدایت دی ۔ واضح رہے کہ 2018 میں سابقہ سرپنچ عرشیہ کلیم کوہیر کی نمائندگی کی تھی ۔ مرحوم جناب فریدالدین سابقہ ایم ایل سی اور ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ سے متعدد مرتبہ مطالبہ کیا تھا کہ کوہیر کی آبادی اور اطراف و اکناف کے مواضعات کی عوام کو علاج و معالجہ کیلئے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ جس کے بعد ریاستی وزیر ہریش راؤ ، فرید الدین 30 اگست 2018 کو سنگ بنیاد رکھا تھا۔ جس کی اب تکمیل ہوگئی ۔ جس میں 50 بستر پر مشتمل دواخانہ ہوگا ۔ ایک ہی چھت کے نیچے مریضوں کو ہر طرف طبی سہولیات فراہم کی جائے گی ۔ اس موقع پر محمد عبدالمنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی نے کوہیر ہاسپٹل میں اردو سائن بورڈس لگوانے کا مطالبہ کیا ۔ کیونکہ کوہیر میں اردو داں طبقہ بہت زیادہ تعداد میں ہے ۔ جس پر میڈیکل آفیسر نے تیقن دیتے ہوئے کہا کہ ہاسپٹل کے افتتاح سے قبل ہاسپٹل میں اردو سائن بورڈس لگادئے جائیں گے ۔ اس موقع پر شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر کے علاوہ ڈاکٹر ٹی سندھیا رانی سپرنٹنڈنٹ کوہیر ہاسپٹل رویندر ایگزیکیٹیومیڈیکل آفیسر وعیرہ موجود تھے ۔