کویت ۔ کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 8 ہزار سے زائد بیرونی ممالک کے بچے بغیر اندراج کے کویت میں رہ رہے ہیں ، ان بچوں کے والدین نے پیدائش کے بعد ان کا اندراج نہیں کروایا۔ کویتی قانون کے بموجب یہ بچے نامعلوم کے زمرے میں چلے گئے ہیں۔ کویتی جریدے الری کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے یہ انکشاف ایسے وقت میں کیا ہے جب کویتی حکومت اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے خودکو قانون کے دائرے میں لانے کی ہدایت کر رہی ہے۔ بچوں کے بارے میں حکام کی جانب سے یکم دسمبر 2020 سے شروع ہونے والی نئی مہلت سے فائدہ اٹھانے کی تاکید کی جارہی ہے۔
