کویت سے ہندوستان کیلئے 215 ٹن لکویڈ آکسیجن

   

نئی دہلی : کویت نے 215 میٹرک ٹن لکویڈ آکسیجن ہندوستان کیلئے بھیج دی ہے اور وہ جملہ 1400 ٹن آکسیجن سپلائی کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ ہندوستان کو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں اس زندگی بخش گیس کی قلت سے نمٹنے میں مدد کی جاسکے ۔ کویتی سفیر جاسیم ابراہیم النجم نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ کے تین جہاز اور ایک تجارتی جہاز 215 ٹن آکسیجن لارہے ہیں اور پہلی کھیپ اتوار کو پہنچ جانے کی توقع ہے ۔