کویت میں 5 لاکھ سے زیادہ افراد کو برطرف کرنے کا فیصلہ

   

کویت سٹی۔کویت نے آبادی کا توازن ٹھیک کرنے کے لیے 5 لاکھ 30 ہزار بیرونی ممالک کے افراد کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکمت عملی تیار کرلی گئی اس پر عمل جلد کیا جائے گا۔وزیر سماجی و اقتصادی امور مریم العقیل نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران آبادی میں توازن کی اصلاح سکیم کا جائزہ لیا ہے۔ کویتی میڈیا نے کہا کہ اس فیصلے پر عمل درا?مد کی شروعات غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی بے دخلی سے کی جائیگی۔ اس کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار تارکین کو کویت سے رخصت کیا جائے گا۔60 برس سے زیادہ عمر والے کارکنان اور لاعلاج امراض میں مبتلا غیرملکیوں کی بھی چھٹی کی جائے گی۔ ان کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ حکومت کویت نے اس حوالے سے ایک فیصلہ یہ بھی کیا ہے کہ ناخواندہ کارکنان یا معمولی تعلیم یافتہ غیرملکیوں سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جائے گا۔ ان کی تعداد 90 ہزار سے زیادہ ہے۔ کویتی وزیر سماجی و اقتصادی امور مریم العقیل نے کہا کہ کویتی آبادی میں حالیہ 15 برسو ں کے دوران غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔