کویت میں 90خاتون ججس کی تقرری

   

کویت :کویت میں عدلیہ میں صنفی مساوات کیلئے کویت 90 خواتین ججوں کی تقرری کرنے والا عرب دنیا اور مشرق وسطیٰ میں پہلا ملک بن گیا ہے ۔ میڈیا کے مطابق ان کامیاب ججوں نے اٹارنی جنرل کی رہنمائی میں کام کرتے ہوئے پبلک پراسیکیوشن میں بطور ٹرینی اٹارنی اپنے سفر کا آغاز کیا۔ ہائی جوڈیشل کونسل نے تقریباً 100 نئے ٹرینی اٹارنی کے ساتھ ساتھ 19 ٹرینی اٹارنی کی تقرری کی باضابطہ منظوری دی ہے ۔یہ فیصلہ قابل ترین امیدواروں کے انتخاب کو تیز کرنے اور عدلیہ کے عملے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ ترقی ان خواتین کی قابلیت اور تجربے کا ثبوت ہے ، جو انہوں نے پبلک پراسیکیوشن کے اندر کچھ انتہائی پیچیدہ اور اہم مقدمات کی تفتیش میں اپنی شمولیت کے ذریعے حاصل کیا ہے ۔